اوٹاوا:مارک کارنی نے مظہرشفیق کو اعزازی اسناد اور پن سے نواز دیا

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)وزیرِاعظم مارک کارنی کی جانب سے سکاربورو سینٹر سے سابق صوبائی لبرل امیدوار مظہرشفیق کو پارٹی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تعریفی خط اور اعزازی”رضاکار رہنما” اسٹیٹس دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم مارک کارنی کی جانب سےجاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مظہرشفیق نے لبرل پارٹی کیلئے کم از کم پانچ رضاکارانہ شفٹیں مکمل کیں اور کمیونٹی میں پارٹی رابطہ مہم میں اہم کردار ادا کیا۔خط میں مظہرشفیق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے کارکنان کینیڈا بھر میں عوامی روابط مضبوط بنانے اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیرِاعظم مارک کارنی نے اپنے پیغام میں مظہرشفیق کی محنت اور خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبرل ٹیم کو ایسے کارکنان پر فخر ہے جو اپنے وقت اور توانائی کے ذریعے پارٹی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔خط کے ساتھ مظہرشفیق کو “رضاکار رہنما” اسٹیٹس اور خصوصی پن بھی دی گئی۔