اوٹاوا: کینیڈا میں کھیلوں کے نظام کی اصلاح کی تجویز

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)فیوچر آف اسپورٹ ان کینیڈا کمیشن کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں کھیلوں کا نظام ایک اہم مرحلے پر کھڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ نظام غیر مستقل اور اکثر غیر محفوظ ہے، اور یہ کینیڈینز کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔ کمیشن نے ملک بھر میں مشاورتی اجلاس، عوامی سروے، سمٹ اور دو عوامی رپورٹس کے ذریعے تقریباً دو سال تک تحقیقات کیں۔

کمیشن کا مقصد کھیلوں کے نظام کو بہتر اور محفوظ بنانا تھا۔ رپورٹ میں پانچ سالہ منصوبے کے تحت کھیلوں کے نظام کی مرحلہ وار اصلاح کی سفارش کی گئی ہے، جس کا آغاز فوری طور پر ہونا چاہیے۔

فوری اقدامات میں قیادت کو یکجا کرنا، کھیلوں کی نگرانی کیلئےایک ادارہ قائم کرنا، فنڈنگ میں اضافہ اور وفاقی، صوبائی و علاقائی حکومتوں کے درمیان تعاون بڑھانا شامل ہے تاکہ کھیلوں کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔