تہران (ایرانی میڈیا، آئی آر جی سی) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے وسطی علاقے کی فضاؤں میں ایک اسرائیلی ایف 16 فائٹنگ فیلکن جنگی طیارہ مار گرایا گیا۔
آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعہ کو صبح 3 بج کر 45 منٹ پر یہ طیارہ ایران کے وسطی حصے میں نشانہ بنایا گیا اور ایرو اسپیس فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے ابتدائی تین ہفتوں میں 200 سے زائد فضائی اہداف نشانہ بنائے جا چکے ہیں، جن میں ڈرونز، کروز میزائل، ایندھن فراہم کرنے والے طیارے اور جدید جنگی جہاز شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی مسلح افواج کی فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیت میں اضافے کا ثبوت ہیں اور ملک کا دفاعی نظام اب نہ صرف اپنی فضائی حدود بلکہ خطے میں بھی جارحیت کا مؤثر مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔

