ایران میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

تہران(ایجنسیاں)اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے آج تہران میں وزارتِ خارجہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کو اپنی سفارتی اسناد کی نقول پیش کر دیں۔

تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔