تہران ( ایرانی وزارت خارجہ)ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے مذاکرات کے دعؤں کی تردید کردی ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قیادت میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کا حصہ نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات ایران تک پہنچائے گئے، تاہم ایران کو بھیجی گئی امریکی تجاویز زیادہ تر غیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے متجاوز تھیں، البتہ ایران نے علاقائی ممالک کی امن کی کوششوں کو خوش آئند قرار دیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے اور متحدہ عرب امارات کو ایرانی شہریوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے معاملات میں دور اندیشی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

