ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، 2 درجن کے قریب افراد زخمی

تل ابیب (اسرائیلی حکام، ایم ڈی اے) ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کرتے ہوئے وسطی اور جنوبی علاقوں کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تقریباً دو درجن افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق آپریشن “وعدہ صادق” کے تحت وسطی اسرائیل کے کم از کم 10 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کلسٹر وار ہیڈ والے میزائل استعمال کیے گئے۔

جنوبی شہر ڈیمونا میں ایک میزائل عمارت پر براہِ راست آ گرا جس سے تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیلی ریسکیو ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور ملبہ اطراف میں پھیل گیا جبکہ مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حملے کے دوران شہر اور قریبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے باعث شہری شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔