ایران کا پاکستان سے شکوہ، آئل ٹینکرز معاملہ پر ناراضی کا اظہار

تہران (سوشل میڈیا رپورٹ)ایران کے کمانڈر حسین نجات نے پاکستان کے ساتھ رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر تعاون کیا، تاہم پاکستان نے اس کا مناسب جواب نہیں دیا۔یہ بات جنیداقبال نے اپنے ایک وی لاگ میں‌بات کرتے ہوئے کہی.

جنیداقبال کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ قریبی سفارتی تعلقات کے پیش نظر 10 آئل ٹینکرز کو سہولت فراہم کی، لیکن بعد میں اس معاملے کے منظر عام پر آنے سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد معاملہ مزید حساس ہو گیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ آئل ٹینکرز ایران کے ذریعے پاکستان کے تحت حاصل کیے گئے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت پر شدید ناراضی اور بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ اس سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ معاملہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بھی بن سکتا ہے، جبکہ اس کی مزید تحقیقات اور سفارتی سطح پر وضاحت کا امکان ہے۔