ایران کی خطے میں امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

تہران (ایجنسیاں) ایران کے ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملوں میں ایرانی بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود تمام امریکی توانائی تنصیبات پر کارروائی کی جائے گی۔

ہیڈکوارٹرز نے مزید کہا کہ اس صورت میں خطے کا آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور ڈی سیلینیشن پلانٹس بھی حملے کے دائرے میں آئیں گے۔

یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بجلی گھروں پر ممکنہ حملے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ امریکی فوج کے پاس ایران کے بجلی گھروں کو ایک گھنٹے میں تباہ کرنے کی صلاحیت ہے، مگر اس سے انسانی المیے اور برسوں کی تعمیر نو کے مسائل پیدا ہوں گے، اس لیے وہ اس اقدام سے گریز کر رہے ہیں۔