تہران (ایرانی میڈیا) آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے نقصانات پورے ہونے تک جنگ نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران تمام پابندیوں کے خاتمے اور آئندہ کسی بھی حملے سے متعلق عالمی ضمانت حاصل کرے گا۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اس بار آنکھ کے بدلے سر لیا جائیگا اور امریکا کو خطے سے نکلنا ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اور امریکا دونوں کسی معاہدے کے خواہاں ہیں، اسرائیل سے بات ہوچکی ہے اور وہ تازہ پیشرفت پر خوش ہے۔

