باکسرلین یوٹنگ نئے جینڈر ٹیسٹ کے بعد خواتین کیٹیگری میں لڑینگی

منگولیا(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ باکسنگ نے نئے جینڈر ٹیسٹ کے بعد تائیوان کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ باکسر لین یوٹنگ کو خواتین کی کیٹیگری میں مقابلہ کرنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق لین یوٹنگ اور الجزائر کی باکسر ایمان خلیف 2024 پیرس اولمپکس میں جینڈر تنازع کا شکار رہی تھیں، جس کے باعث انہیں بعض بین الاقوامی مقابلوں سے روکا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لین یوٹنگ کی اپیل پر میڈیکل کمیٹی نے تمام شواہد کا جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ وہ پیدائش سے خاتون ہیں، جس کے بعد انہیں ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے، جو 29 مارچ سے منگولیا میں شروع ہوگی۔