بحرین میں 9 مارچ کے دھماکے میں امریکی پٹریاٹ میزائل ملوث:خبر ایجنسی

منامہ (ایجنسیاں)بحرین کے علاقے محازہ میں 9 مارچ کی صبح پیش آنے والے دھماکے میں ملوث پٹریاٹ میزائل بظاہر امریکا نے آپریٹ کیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میزائل متاثرہ علاقے سے 4 میل جنوب مغرب میں موجود امریکی پیٹریاٹ بیٹری سے لانچ کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ممکنہ طور پر امریکی پٹریاٹ ایئر ڈیفنس بیٹری سے انٹر سیپٹر میزائل فائر ہوا، جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 9 مارچ کے دھماکے کا الزام امریکا اور بحرین نے ایران پر عائد کیا تھا، تاہم بحرین کی حکومت نے پہلی بار تسلیم کیا کہ محازہ دھماکے میں پٹریاٹ میزائل ملوث تھا اور میزائل نے فضا میں ایرانی ڈرون کو تباہ کیا جس سے جانیں بچائی گئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں اور نقصانات کا سبب نہ پٹریاٹ میزائل تھا نہ ایرانی ڈرون، اور دونوں ممالک نے محازہ دھماکے میں ایرانی ڈرون کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں دیے۔