منامہ ( غیرملکی خبر ایجنسیاں) بحرین نے اپنی سمندری حدود میں میری ٹائم کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بحرینی حکام کے مطابق سمندری حدود میں یہ کرفیو شام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک نافذ رہے گا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خطے میں کشیدہ صورتحال اور ایرانی جارحیت کے خدشے کے پیش نظر ساحلی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا اور سمندر میں موجود افراد اور عملے کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے دوران سمندر میں غیر ضروری نقل و حرکت محدود رہے گی، جبکہ سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

