برسلز: پاک نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کا 12واں دور منعقد

برسلز (نمائندہ خصوصی)نیٹو کے ہیڈکوارٹر برسلز میں پاک نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کے 12ویں دور کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا جبکہ نیٹو کی طرف سے میجر جنرل ایرے انگوڈر نے وفود کی قیادت کی۔مذاکرات میں پاک نیٹو فوجی تعلقات، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور پیشہ ورانہ تعاون سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے افواج کے درمیان باہمی رابطے، مشترکہ تربیتی سرگرمیوں اور عسکری صلاحیتوں میں بہتری پر بھی زور دیا۔اس موقع پر پاکستانی وفد نے بیلجیئم کے شہر مونس میں واقع نیٹو اتحادی کمانڈ آپریشنز ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں آپریشنل تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔