بغداد (عراق، العربیہ/عرب میڈیا) امریکی فوج نے دارالحکومت بغداد میں قائم وکٹوریا فوجی اڈے سے انخلا کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے اڈے میں موجود ہتھیاروں اور بھاری سامان کو تباہ کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی جانب سے بغداد میں موجود مختلف امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

