تہران(ایرانی خبر رساں ادارے، پاسداران انقلاب)پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر نیا ضابطہ نافذ کیا جائے گا اور اس سے گزرنے کیلئےایرانی بحریہ کی اجازت لازمی ہوگی۔
پاسداران کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو ایران کی جانب سے طے کردہ مخصوص راستوں پر سفر کرنا ہوگا، جبکہ بعض نیول جہازوں کے گزرنے پر سخت پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔
رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ناکہ بندی نہیں کی بلکہ اپنے اتحادیوں کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دی جاتی اور خطے میں نئے بحری قواعد کے تحت صورتحال کو منظم کیا جا رہا ہے۔

