تہران (ایجنسیاں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جمعہ کے روز دارالحکومت تہران میں شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان ایک سپر اسٹور بھی گئے جہاں انہوں نے عوام سے براہ راست بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی قیادت مسلسل عوام کے درمیان موجود رہی ہے اور سڑکوں سمیت مختلف مقامات پر شہریوں سے رابطہ برقرار رکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ موجودہ حالات کے باعث سکیورٹی بنکروں میں موجود ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

