تیسرا امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش مشرقِ وسطیٰ روانہ

واشنگٹن ( فاکس نیوز، برنما-انادولو، جروزالم پوسٹ) امریکہ نے اپنے ممکنہ ایران جنگی اقدامات کیلئےاپنا تیسرا بحری بیڑہ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش مشرقِ وسطیٰ روانہ کر دیا ہے۔امریکی میڈیا اور عالمی ذرائع کے مطابق یہ نِیمِٹز کلاس طیارہ بردار بحری جہاز جلد مشرقِ وسطیٰ پہنچے گا، جہاں پہلے سے یو ایس ایس ابرہام لنکن اور یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے بحری بیڑے تعینات ہیں۔

یہ تعیناتی ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور ممکنہ فوجی کارروائیوں کے دوران امریکہ کی بحری طاقت کو مضبوط کرنے کا حصہ ہے، جس سے خطے میں امریکی موجودگی مزید واضح ہو جائے گی۔تیسرا بیڑہ ایران جنگ کے تناظر میں بھیجنے کے فیصلے سے امریکی بحری اور فضائی صلاحیتیں مضبوط ہوں گی اور علاقائی خطرات کے مقابلے میں اضافی فوجی دباؤ قائم کیا جائے گا۔