جرمن چانسلر کی ایرانی مذاکرات کاروں کی تعریف، امریکا کی حکمت عملی پر سوالات

برلن ( خبر ایجنسیاں)جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی مذاکرات کاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہایت مہارت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح نہیں کہ امریکا اس صورتحال سے نکلنے کے لیے کون سی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے۔

فریڈرک مرز کے مطابق ایرانی مذاکرات کار انتہائی مہارت سے مذاکرات کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے ایران کے انقلابی گارڈز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات پوری قوم کے لیے نقصان دہ ہیں۔جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت توقعات سے زیادہ مضبوط انداز میں سامنے آ رہی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب صورتحال بھی کشیدہ ہے جہاں بارودی سرنگوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔