واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا)امریکا کی کانگریس کے دو اراکین، ایرک سوالویل اور ٹونی گونزالز جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں، جبکہ دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
ڈیموکریٹک رکن ایرک سوالویل نے کیلیفورنیا کے گورنر کیلئے جاری اپنی انتخابی مہم بھی ختم کر دی جبکہ دونوں رہنماؤں پر اپنی جماعتوں کی جانب سے استعفیٰ دینے کیلئےدباؤ موجود تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایرک سوالویل پر اپنی سابقہ اسٹاف رکن کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ دیگر خواتین کو بھی نامناسب پیغامات بھیجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دوسری جانب ریپبلکن رکن ٹونی گونزالز پر بھی اپنی اسٹاف رکن کے ساتھ نامناسب تعلقات کا الزام ہے جبکہ اس معاملے کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق دونوں کیسز میں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

