بیروت/تل ابیب ( غیر ملکی خبر رساں ادارے، اسرائیلی میڈیا)جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران ایک 21 سالہ فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت گائے لوڈر (Guy Ludar) کے نام سے ہوئی ہے، جو کمانڈو بریگیڈ کے ایک ریکونیسنس یونٹ سے تعلق رکھتا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ ہلاکت جنوبی لبنان میں جاری زمینی جھڑپوں کے دوران پیش آئی، جہاں اسرائیلی افواج اور حزب اللّٰہ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں اپنی کارروائیاں بڑھا رہی ہے۔

