مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے)انجمنِ آرائیاں پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات میاں حبیب اللہ کے اعزاز میں حلوہ پوری کے ناشتے کی تقریب حاجی جمیل محمد، صدر انجمنِ آرائیاں کینیڈا، کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی.
جس میں رکن پارلیمنٹ رانااسلم، باباعرفان ملک، غوث ڈار،ظہیربابر، میاں اشرف ، ندیم چوہدری، قیصرمیؤ، محموداختر، علی اصغرزیدی، ارشدخان، راناافضال ،زاہدحسین، ایوب خان ،علی گوگا، عامرآرائیں، انعام آرائیں، ثناآرائیں، ثنااللہ ،ظفرشاہ، ڈاکٹرارشد، حافظ خالد، سلیم ملک ، پرویزمغل،بدرمنیر،واجدملک،خالدبخاری، سہیل ملک ،اسحاق چوہدری،نویدچوہدری،فیاضولانہ، رانااذکار،عبداللہ بٹ سمیت دیگر امعززین نے شرکت کی۔
تقریب میں میاں حبیب اللہ کی انجمنِ آرائیاں پاکستان کے انفارمیشن سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات اور کمیونٹی کے ساتھ ان کے روابط کو سراہا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے باہمی دلچسپی کے امور، کمیونٹی کی سرگرمیوں اور پاکستان و کینیڈا میں مقیم آرائیاں برادری کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
حاجی جمیل محمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی شخصیات کے اعزاز میں اس طرح کی تقریبات باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے میاں حبیب اللہ کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میاں حبیب اللہ نے میزبان حاجی جمیل محمد اور تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کی محبت اور خلوص قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی محافل سے باہمی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں اور کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کیلئےمل کر کام کرنے کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
تقریب کے دوران شرکا نے روایتی حلوہ پوری اور دیگر پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ تقریب کا اختتام مہمانوں کیلئےنیک خواہشات اور باہمی تعاون کے عزم کے ساتھ ہوا۔

