ماسکو (روسی میڈیا، برطانوی نشریاتی ادارہ) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا اہم بیان سامنے آگیا۔روسی صدر نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ماسکو تہران کا وفادار دوست اور قابلِ اعتماد ساتھی ہے، ایرانی قیادت کو نوروز کی مبارکباد بھی دی۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا برطانوی اڈوں کو ایرانی اہداف، خصوصاً آبنائے ہرمز سے متعلق اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

