عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائیگا:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (خبر رساں ادارے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو امریکا حملہ کر دے گا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو اسے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر نے مئی میں عمان کو حملے کی دھمکی دی تھی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست پسِ پردہ رابطے کا راستہ قائم کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، امریکا نے اب تک جتنے ہتھیار استعمال کیے ہیں، وہ اس کے مجموعی ذخیرے کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار بھی موجود ہیں۔