غزہ فلسطینیوں کا ہے، اسرائیلی قبضے کی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں: چین

بیجنگ (رائٹرز/شِنہوا) — چین نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی عوام کا علاقہ ہے اور اس پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کا مؤقف کہ فلسطین کے قانونی حقوق اور خودمختاری کا احترام ہونا چاہیے، اور اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت جاری رہے گی۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی عوام کا حصہ ہے اور چین اسرائیل کی جانب سے اس علاقے پر قبضے یا یکطرفہ اقدامات کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

چین سمجھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے اور ان کے جائز حقوق کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ جنگ بندی کیلئےفوری اقدامات کریں اور انسانی ہمدردی کی امداد کو غزہ تک بلا رکاوٹ پہنچنے دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں