تہران/اسلام آباد (ایرانی سرکاری میڈیا)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان رابطوں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ تینوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے اور مسائل کے حل کیلئےسفارتی ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق حاقان فیدان اور عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

