مسی ساگا (نمائندہ خصوصی)مسی ساگا میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام سائرہ فیصل نے کیا جبکہ میڈیا بریفنگ ایم ایم فائیو ٹی وی/ایم ایم فائیو نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل اور مٹکہ بریانی ہاؤس کے اشتراک سے شام 6 بجے منعقد کی گئی۔اس موقع پر عیدالاضحیٰ فیسٹیول 2026 کے حوالے سے آئندہ منصوبہ بندی اور کمیونٹی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔

تقریب میں علی ڈوگر،عرفان گجر،عبدالعزیز خان،ارشدچودھری،اشرف خان لودھی،شفیق راجہ ،غلام مصطفیٰ، عطیہ زیدی، عمرانہ چودھری،شمس الرحمان،فیاض حیدر،عرفان ملک،کے سی چوہان،عتیق فاروقی ،نسیم احمد، عزیرعلی،کامران اور اسدنے خصوصی شرکت کی.
تقریب میں مہمانوں کیلئے عشائیہ بھی پیش کیا گیا جبکہ شرکاء نے روایتی عید کے لباس پہن کر تقریب کو مزید خوبصورت بنایا۔منتظم سائرہ فیصل نے کامیاب انعقاد پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ اختتام پر مہمانوں اور میڈیا نمائندگان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عید فیسٹیول کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

