مسی ساگا : یومِ آزادی پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب کی تیاریوں کیلئے بریفنگ

مسی ساگا (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست 2025 کو مسی ساگا کے سیلیبریشن اسکوائر میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے بریفنگ سیشن کراچی ہائی وے کڑاہی، 5977 ڈکسی روڈ، مسی ساگا میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بریفنگ سیشن میں تقریب کے منتظمین محمد اسحاق اور عارف شیخ کے علاوہ کمیونٹی رہنماؤں، مقامی شخصیات اور رضا کاروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے تقریب کے انتظامات، سکیورٹی، مہمانوں کی نشست بندی، اور پرچم کشائی کے پروٹوکول پر مشاورت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔

اسحاق محمد نے کہا کہ “یومِ آزادی کی یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور وطن سے محبت کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی”۔ عارف شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم چاہتے ہیں کہ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہو بلکہ نوجوان نسل کیلئے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا پیغام بھی لے کر آئے”۔

“14 اگست 2025 کے پروگرام کا شیڈول”

صبح 10:00 بجے: مہمانوں کی آمد اور نشست بندی
صبح 10:30 بجے: قومی ترانے کی ادائیگی اور پرچم کشائی
صبح 11:00 بجے: کمیونٹی رہنماؤں اور معزز مہمانوں کے خطابات
صبح 11:45 بجے: یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی تقاریر اور بچوں کے ملی نغمے
دوپہر 12:15 بجے: اختتامی دعا اور شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو
دوپہر 12:30 بجے: شرکاء کو ظہرانہ ہوگا.

یومِ آزادی کی پرچم کشائی کی یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی، مقامی رہنماؤں اور معزز مہمانوں کی بھرپور شرکت سے وطن سے محبت اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں