مضبوط کینیڈا کیلئے اسپرنگ اکنامک اپڈیٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیں: شفقت علی

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)برامپٹن چنگواکوسی پارک سے رکنِ پارلیمنٹ اور صدر خزانہ بورڈ شفقت علی نے کہا ہے کہ حکومت نے 2026 کا اسپرنگ اکنامک اپڈیٹ پیش کر دیا ہے جو ایک مضبوط خودمختار اور مستحکم معیشت کی تعمیر کیلئے حکومتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ منصوبہ ان امور پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور اس کا مقصد ایک زیادہ مضبوط، خودمختار اور لچکدار معیشت کی بنیاد رکھنا ہے۔شفقت علی کے مطابق یہ اسپرنگ اکنامک اپڈیٹ ایک مضبوط کینیڈا کی تعمیر کی جانب اگلا اہم قدم ہے جو تمام شہریوں کیلئےمساوی ترقی اور مواقع کو یقینی بنانے پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کینیڈا کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبے، روزمرہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ جیسے اقدامات شامل ہیں۔شفقت علی کا کہنا تھا کہ حکومت کینیڈا اور اس کے عوام پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے اور یہی اعتماد ملک کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔