لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے علاقے پتوکی کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین ملتان سے لاہور آ رہی تھی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ امدادی اور بحالی کی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے ریسکیو کرین اور ریلیف ٹرین کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹایا جا سکے اور ریلوے ٹریک بحال کیا جا سکے۔حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

