پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔اس موقع پر اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو عوام کا کوئی خیال نہیں، یہ اپنا شارٹ فال پورا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم اور جبر ہے، اشیائے خور و نوش کی بڑھتی قیمتیں عوام کو تباہ کردیں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کیا گیا ہے اور اس معاملے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔اقبال آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں کورونا وائرس کے باعث مہنگائی ضرور آئی تھی لیکن عوام کو ریلیف بھی دیا گیا۔