واشنگٹن ( رائٹرز، اے ایف پی)امریکا نے چین کو ایرانی تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں 12 افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم چار، چار کمپنیاں بھی شامل ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کے تیل کی فروخت اور ترسیل کے نیٹ ورک میں معاونت فراہم کر رہی تھیں۔
امریکی وزارتِ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن ایرانی حکومت کو عالمی مالیاتی نیٹ ورکس سے الگ کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

