آمدنی اور دولت میں عدم مساوات کے خاتمے کیلئےمزید اقدامات ضروری ہیں:امریکی سینیٹر
واشنگٹن (خبر ایجنسیاں) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس اب ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول سنبھال کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا احتساب کرنے کے قابل ہوں گے۔
ایک بیان میں برنی سینڈرز نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے، تاہم آمدنی اور دولت میں بڑے پیمانے پر عدم مساوات کے اس دور میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش خاندانوں کے حقوق کے لیے بھرپور اور جارحانہ انداز میں جدوجہد کرنا ہوگی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ انتخابی نتائج قبول کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

