چوہدری سالک حسین کا قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

اپنے بیان پر قائم ہوں، نوٹس ملنے پر جواب دوں گا، وفاقی وزیر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ انہیں ابھی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا، تاہم نوٹس ملنے پر وہ اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، جب قانونی نوٹس ملے گا تو اس کا جواب دیں گے اور بھرپور جواب دیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود بھی کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔