کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی پولیس کو منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ استدعا کی گئی تھی۔
کراچی پولیس نے سینٹرل جیل سے منشیات فروشی میں ملوث خاتون انمول عرف پنکی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمہ کو ڈسٹرکٹ سٹی تھانے میں درج مقدمے میں تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف ماضی کے مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز، دیگر نشہ آور مواد اور ایک پستول برآمد کیا گیا تھا۔

