ہمارے اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھاتی ہے:مسعود پزشکیان

تہران (ایرانی میڈیا، جاپانی میڈیا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے درمیان کوئی سنگین تنازع نہیں، ہمارے اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھاتی ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ وہ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق عمل کر سکیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔جاپانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔