یاؤنڈے: دنیا چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے: پوپ لیو

یاؤنڈے( بین الاقوامی میڈیا)پوپ لیو چہاردہم نے افریقی ملک کیمرون پہنچنے پر کہا ہے کہ دنیا چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ تعلیم، صحت اور تعمیرِ نو جیسے اہم شعبے وسائل کی کمی کا شکار ہیں۔

پاپائے اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اور خدا کے نام کو ذاتی مفادات کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب کو فوجی اور سیاسی فائدے کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے، جو دنیا کیلئے نقصان دہ ہے۔پوپ لیو چہاردہم کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا غلط استعمال عالمی سطح پر تباہی کا سبب بن رہا ہے، اسلئے مذہب کو طاقت اور سیاست کے حصول کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔