حدیدہ(روسی میڈیا، خبر ایجنسیاں) یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب بحیرہ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پر حملہ ہونے کے بعد وہ ڈوب گیا۔روسی میڈیا کے مطابق حملہ حدیدہ بندرگاہ کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں بھارتی کارگو جہاز سمندر برد ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا، تاہم کوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں سوار تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا۔رپورٹس کے مطابق جہاز میں مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے، جن میں 13 بھارتی شہری جبکہ ایک یمنی شہری شامل تھا۔

