یوکرین: سپر مارکیٹ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

کیف( ایجنسیاں)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک سپر مارکیٹ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے سپر مارکیٹ میں موجود افراد کو یرغمال بھی بنایا جس سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں 5 افراد اپنی جان سے گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے، تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔یوکرینی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلح حملہ آور کو ہلاک کردیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔