24 فیصد امریکیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو جعلی قرار دیدیا

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)ایک تازہ سروے کے مطابق تقریباً 24 فیصد امریکی شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ حملے کو جعلی قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ رائے خاص طور پر ڈیموکریٹس اور نوجوانوں میں زیادہ پائی گئی، جہاں شکوک و شبہات کی شرح نسبتاً بلند رہی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول میں سازشی نظریات کو مزید تقویت مل رہی ہے، جس سے عوامی رائے میں تقسیم بڑھتی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسے رجحانات سیاسی اعتماد اور اداروں پر عوام کے یقین کو متاثر کر سکتے ہیں۔