لال چوک(نامہ نگار)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی عدالتوں سے امید ختم ہو چکی ہے۔اپر اڈا لال چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کشمیریوں نے لبیک کہا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے راستے بند رکھے ہوئے ہیں، اور مہمانوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ کشمیری عوام کا نہیں۔سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے حق پر دوبارہ ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی جائے گی، جسے روکنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بانی پی ٹی آئی کو اب عدالتوں کے بجائے عوام، خصوصاً پاکستانیوں اور کشمیریوں سے امید ہے۔

