آئندہ وفاقی انتخابات میں نامزدامیدوار محمد اسحاق کے اعزاز میں ڈنر

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)آئندہ وفاقی انتخابات میں مسی ساگا ایسٹ–ککسویل سے کنزرویٹوجماعت کے نامزد امیدوارمحمد اسحاق کے اعزاز میں ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

یہ تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں کمیونٹی رہنما ڈاکٹر ارشد محمود اور مرزا نسیم بیگ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عارف شیخ،باباعرفان ملک،مرتضیٰ جوئیہ اورمسی ساگاایرن ملز سے صوبائی رکن اسمبلی شیرف صباوی نے تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی.

تقریب کے دوران شرکاء نے کنزرویٹوجماعت کیلئے مسی ساگا ایسٹ–ککسویل سے محمد اسحاق کی نامزدگی کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئےحمایت کا یقین دلایا۔ڈنر کے موقع پر مقررین نے کہا کہ مقامی کمیونٹی کی سیاسی نمائندگی مضبوط بنانے کیلئےایسے اقدامات نہایت اہم ہیں اور محمد اسحاق کی نامزدگی اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔