آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی سیکیورٹی مشن ہے: میکرون

نیروبی(ایجنسیاں)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی ایک سیکیورٹی مشن ہے۔کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس نے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہازوں کی تعیناتی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے اور یہ مشن ایران کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت انجام دیا جائے گا۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں بحری تعیناتی سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی غیر معمولی تعیناتی پر فیصلہ کن ردعمل دینے کا انتباہ جاری کرچکا ہے۔