استنبول(ایجنسیاں)ترک پولیس نے ضلع بیوغلو کے میئر اور ان کے قریبی مشیروں سمیت حزبِ اختلاف کی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) سے تعلق رکھنے والے 40 سیاستدانوں کو حراست میں لے لیا۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ کارروائی کئی ماہ سے جاری CHP مخالف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ استنبول کے میئر اور صدر طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف اکرم امام اوغلو مارچ میں گرفتار ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ اکتوبر سے اب تک استنبول کے 26 میں سے 9 ضلعی میئرز کرپشن الزامات پر گرفتار کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

