اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ 20 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔

