تہران (ایرانی میڈیا) ایران کی وزیر برائے سڑک اور شہری ترقی فرزانہ صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے باعث ایران کے 100 تجارتی طیارے متاثرہوئے ہیں۔
تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ صادق نے کہا کہ ایران ایئر نے 8 طیاروں کے ذریعے تنازع کے دوران حج پروازیں چلائیں، جبکہ دشمن نے ہوائی اڈوں، بنیادی ڈھانچے، بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ریل، سڑک اور بندرگاہ کے شعبوں میں خدمات جاری رہیں۔ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے 25 صوبوں کے 400 شہروں پر حملے کیے، جبکہ ایران پر مسلط جنگوں کے دوران ایک لاکھ تجارتی اور رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا۔

