امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی:عراقی حکومت

بغداد (نمائندہ خصوصی) عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی۔عراقی حکومت کے مطابق کردستان میں قائم امریکی فوجی اڈے عراقی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیے جائیں گے، جبکہ امریکی فوجی سازوسامان اور اہلکاروں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے کردستان سے اپنے اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کی منتقلی شروع کردی ہے، جس کے تحت امریکی فوجی موجودگی کو مرحلہ وار ختم کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 2024 میں عراق اور امریکا کے درمیان امریکی فوجی مشن کی مرحلہ وار منتقلی اور اختتام پر اتفاق کیا گیا تھا۔