اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)اونٹاریو لبرل پارٹی برامپٹن سینٹر کا سالانہ اجلاس سینچری گارڈنز ریکریشن سینٹر میں کامیابی سے منعقد ہوا، میزبانی ریجنل نائب صدر اور چیئرمین سکھونت ٹھیٹھی اور سیکریٹری پنکج سندھو نے کی۔

اس موقع پر صدر رخشانہ کوثر اور تمام ایگزیکٹو اراکین کو اس اہم سنگِ میل پر مبارکباد پیش کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ قیادت کا کردار جمہوری اقدار، عوامی رابطے اور کمیونٹی کی بنیاد پر ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
منتظمین نے تمام اراکین اور رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلسل محنت، تعاون اور وابستگی کے ساتھ پارٹی کے وژن کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔مزید کہا گیا کہ جماعت کا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو ہم آہنگ، متحرک اور ترقی کی جانب گامزن ہو۔

