ایران پر حملے کے 72 دن بعد تہران سے کراچی براہِ راست مسافر پرواز بحال

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے 72 دن بعد تہران سے کراچی کیلئے براہِ راست کمرشل پرواز دوبارہ آپریٹ کر دی گئی۔

ایرانی ایئرلائن تابان ایئر کی پرواز ٹی بی این 7211 تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 9 بجے روانہ ہو کر 11 بجے کراچی پہنچ گئی۔

واپسی پر 35 سال پرانا روسی ساختہ ایئربس اے 320 طیارہ پرواز ٹی بی این 7212 کے ذریعے تہران روانہ ہوا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 27 فروری کے بعد تہران سے کراچی کیلئے یہ پہلی براہِ راست کمرشل پرواز تھی، اس سے قبل مسافر دبئی کے راستے ایران کا سفر کر رہے تھے۔