ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈرز تعینات کردئیے

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنرل اسٹاف، پاسداران انقلاب اور بسیج فورس میں 6 اعلیٰ فوجی کمانڈرز کی تعیناتی کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق احمد وحیدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب کور کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ مصطفیٰ ایزدی ان کے نائب ہوں گے۔

ریئر ایڈمرل علی عظمایی کو پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کمانڈر جبکہ حسین طائب کو بسیج فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا گیا، جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ان کے نائب ہوں گے۔