بریپٹن (نمائندہ خصوصی)وزیرِاعظم مارک کارنی نے پیل ریجنل پولیس کے 22 ڈویژن اور کمیونٹی سیفٹی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں بریمپٹن اور ملک بھر میں عوامی تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رکنِ پارلیمنٹ اقراخالد، روبی سہوتا اور میئر بریمپٹن پیٹرک براؤن بھی وزیراعظم کیساتھ تھے.
دورے کے دوران جدید نظام کے تحت ریئل ٹائم انٹیلی جنس اور تیز رفتار رسپانس کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد کمیونٹیز کو محفوظ بنانا ہے۔ اس موقع پر حکام نے اس امر پر زور دیا کہ منظم جرائم کیخلاف بھرپور کارروائی کیلئے وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر مضبوط ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
اس موقع پررہنماؤں کا کہنا تھا کہ نئی قانونی رسائی سے متعلق قانون سازی، ڈیجیٹل شواہد کی صلاحیتوں میں بہتری، اور ضمانت کے قوانین میں بامعنی اصلاحات کے ذریعے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ سنگین جرائم کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئےتمام سطحوں کی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ باہمی تعاون ہی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی کلید ہے۔

